Tuesday, February 6, 2018

بہترین شوہرکون ؟



1:ـ جو نرم، خوش اخلاق اور حسن سلوک کرنے والا ہو ۔

2:ـ اس پر لازم کئے گئے حقوق کو ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کرنے والا  ہو۔

3:ـ  اجنبی غیر  عورت پر نگاہ نہ ڈالے ۔

4:ـ  اپنی بیوی کو اپنے  آرام و سکون  میں برابر کا شریک سمجھے۔

5:ـ اپنی بیوی پر کبھی بھی  ظلم اور کسی قسم کی  زیادتی نہ کرے ۔

6:ـ  زوجہ کی سخت مزاجی اور بد اخلاقی پر صبر کرے۔

7:ـ زوجہ کی خوبیوں پر نظر رکھے اور معمولی غلطیوں کوتاہیوں کو نظر انداز کرے۔

8:ـ  اپنی بیوی کی مصیبتوں، بیماریوں اور رنج و غم میں دل جوئی، تیمارداری اور وفاداری کا ثبوت دے۔

9:ـ  بیوی کو پردہ میں رکھ کر عزت و آبرو کی حفاظت کرے ۔

10:ـ جو اپنی بیوی کو دینداری کی تاکید کرتا رہے اور شریعت کی راہ پر چلائے۔

11:ـ اہل و عیال کو کما کما کر رزق حلال کھلائے۔

12:ـ  بیوی کے رشتے داروں کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرے۔

13:ـ اس کو ذلت و رسوائی سے بچائے رکھے۔

14:ـ بلاوجہ  اخراجات میں بخیلی اورکنجوسی نہ کرے ۔

15:ـ جو اپنی بیوی پر اسطرح کنٹرول رکھے کہ وہ کسی برائی کی طرف رخ بھی نہ کر سکے۔
(  منجانب : سوشل میڈیا ، دعوت ِ اسلامی)