blog

دعوت اسلامی اور نئے سال کی آمد کا جشن

  • Date:

    Jan 16 2024
  • Writer by:

    Social Media Dawat-e-Islami
  • Category:

    Events

دنیا میں نئے سال کی آمد کا انداز:

ہر سال دنیا بھر میں نئے سال کو مختلف انداز میں ویلکم کہا جاتا ہے ۔ نیا سال منانے کا ٹرینڈ تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ جس میں آتش بازی ، جوا، شراب نوشی اور بد اخلاقی سے لے کر وہ تمام تر فضولیات خوشی خوشی اپنائی جاتی ہیں، جن کا دین سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ اکثر قران وحدیث کے خلاف ہوتی ہیں۔

دنیائے اسلام میں نئے سال کی آمد:

یہ یاد رہے مسلمانوں کا اصل نیا سال تو ہجری سال ہوتا ہے ۔مگرعیسوی نئے سال کے حوالے سے جشن اور فضولیات میں اپنا وقت ضائع کرنے کے ٹرینڈ کو بڑھتا دیکھ کر دعوت اسلامی نے اس سال بھی نوجوانوں کو فحاشی اور گناہوں بھری سرگرمیوں سے بچانے کا بیڑا اٹھایا، اور سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے نوجوانوں میں شعور و آ گہی بیدار کرنے کی کوشش کی اورایسے اقدامات کئے کہ نوجوان اس موقع پر فضولیات کے بجائے مساجد کا رخ کریں ۔اور نئے سال کو الگ انداز میں ویلکم کریں ۔

دعوت اسلامی میں نئے سال کی آمد کا انداز:

نئے سال کی آمد پر دعوت اسلامی لوگوں کو رواں سال میں اپنے کاموں کی Performanceپرغور وفکر کرنے اور آنے والے سال اس میں مثبت بہتری لانے کاذہن دیتی ہے،اس حوالے سے پچھلے سالوں کے مقابلے میں دعوت اسلامی کی اپنی performance میں سال 2023 میں کافی بہتر آئی ہے ،سال 2023 میں..

1. دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFنے ترکی میں زلزلے سے متاثرین لاکھوں افراد کی امداد کی ، مظلوم فلسطینی عوام کی ا مداد کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

2. صرف پاکستان سے تقریبا 833000 افراد نے مدنی قافلوں میں سفر کیا۔

3. تقریبا200,000 افراد نے ماہ رمضان میں اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کی

4. 77817 درخت لگائے۔

5. 70000تحریری فتویٰ اور شرعی مسائل کے جوابات دئے۔

6. کم و بیش 2 لاکھ سوالات کی تحریری و فون کالز وغیرہ کے ذریعے شرعی رہنمائی کی گئی۔

7. 173 لائیو مدنی مذاکرے ہوئے۔60,000

8. حفاظ بنائے۔

9. 4761 عالم بنائے۔

10. 75000 مقامات پر اجتماعاتِ جشنِ ولادت کا منعقد ہوئے ۔

11. بلڈ ڈونیشن کی بات کی جائے تو دعوت اسلامی نے 19000 خون کی بوتلیں ڈونیٹ کیں۔

12. ہفتہ وار 54 رسائل شائع ہوئے جنہیں پڑھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوگی۔

13. مکتبۃ المدینہ سے 35000 کتب و رسائل فروخت ہوئے۔

14. نئے سال کی آمد کے موقع پر دعوت اسلامی نے جہاں مختلف پرگروامز کئے وہیں پر عوام ، خاص کر نوجوانوں کی خصوصی تربیت کا بھی اہتمام کیا ۔

15. اصلاحی بیانات، دعائیں، Question/Answerپر مبنی پروگرامز ، دنیا بھر میں لائیو سیشنز اور معلومات سے بھر پور مدنی مذاکرہ کراچی سے دنیا بھر میں لائیو نشر کیا گیا ۔

16. یوکے ، اسلام آباد اور دیگر جگہوں سے لائیو سیشز ہوئے ، جنہیں مدنی چینل پر نشر کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی ذہن سازی کرتے ہوئے ، نیو ائیر پر ہونے والی غیر شرعی اور غیر اخلاقی رسومات سے بچانے کے لیے اہداف مقرر کئے گئے ۔

17. معاشرے کی بہتری میں یہ دعوت اسلامی کا بہت بڑا کام ہے کہ دعوت اسلامی اس بار نئے سال کی آمد پر نوجوانوں کو فضولیات کی جانب مائل ہونے کے بجائے ،مساجد کی جانب لے آئی جہاں نوجوانوں نے نئے سال کو اپنی اصلاح اور دعاؤں کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

دعا ہے کہ یہ سال امن وسلامتی اور خیر کا سال ہو ، ہمیں دین کے مطابق چلنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا ہواور دعا ہے کہ رہتی دنیا تک اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو۔

Share this post:

(0) comments

leave a comment