blog

خوشگوار ماحول

  • Date:

    Jul 26 2022
  • Writer by:

    Social Media Dawat-e-Islami
  • Category:

    Events

عام طور پرہر انسان   خوشگوار اور Healthy Environment میں زندگی گزارنا چاہتا ہے اورخوشگوار، ماحول دوست Environment پیدا کرنے میں درختوں کی اہمیت کس قدر ہے کم از کم اس دور میں تو کسی پر پوشیدہ نہیں ۔

درخت بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔ درخت سانس لینے کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ سایہ، پھل اور ٹھنڈک بھی فراہم کرتے ہیں۔لہٰذا درخت لگائیے لیکن اس سے پہلے شجرکاری کے حوالے سے چند ضروری باتیں یاد کرلیجئے۔

1) ہمارے ارد گرد بہت سے ایسے درخت بھی ہوتے ہیں جنہیں ہم اپنے بچپن سے دیکھتے آرہے ہیں جو موسمیاتی اور ماحولیاتی فائدے دے رہے ہیں ۔یہ پودے ہمیں لگانے چاہئیں لیکن بعض اوقات یہ درخت ہمیں Nurseries میں نہیں ملتے یا بہت مشکل سے ملتے ہیں ،ایسی صورت میں ان کے بیج(Seeds) ڈھونڈیں اور بیج ابھی محفوظ جگہ بودیں ۔اگلے سال تک وہ پودا اتنا بڑا ہوچکا ہوگا کہ اسے اسی موسم میں کسی جگہ لگایا جاسکے گا ۔

2) پودے خریدنے میں نرسری والوں کے دھوکوں سے بچیں ۔جب بھی کسی درخت، بیل یا جھاڑی کے پودے کا انتخاب کر یں تو دیکھ بھال کر ایسا پودا خریدیں جو ذرا سی بھی خراب حالت میں نہ ہو، جس پر کیڑوں یا بیماری کے نشانات نہ ہوں یا جس کی Slow Growthنہ ہو۔

3) پود ا لینے میں یہ احتیاط لازمی کریں کہ اسکی عمر کم از کم چھ ماہ ضرور ہو ۔

4) درخت، بیل یا جھاڑی خریدنے سے پہلے اس بات کی مکمل معلومات حاصل کر لیں کہ مکمل بڑے ہونے پر وہ کتنی اونچائی، چوڑائی اور پھیلاؤ حاصل کریں گے ۔ یہ ضروری بات میں ذہن میں رکھیں کہ زمین کے نیچے درختوں کی جڑوں(Roots) کا پھیلاؤ ان کے زمین سے اوپر موجود تنے سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔

5) جب آپ Constructional Area میں پودے لگا رہے ہوں تو زمین سے اوپر ، نیچے موجود تاروں، پانی اور سیوریج کی لائنز اور دیواروں کی بنیادوں کا خیال رکھیں کیونکہ جڑیں اپنا راستہ بناتی رہتی ہیں اور سڑکوں اور فٹ پاتھ کوdamage کر سکتی ہیں۔

الحمد للہ پہلی اگست سے دعوت اسلامی کے شعبہFGRFکے تحت پاکستان اور دنیا بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔شجرکاری دنیاوی فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی نیتوں کے سبب آخرت کی برکتیں حاصل کرنے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔ہمارے پیارے آقا ﷺ نے فرمایا: جو مسلمان دَرخت لگائے ىا فَصل بوئے پھر اس مىں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کى طرف سے صَدَقہ شُمار ہو گا۔(بخاری،2320)

آپ بھی اپنے ارد گرد Healthy Environment پیدا کرنے اور ثواب حاصل کرنے کے لئے شجرکاری مہم میں ضرور حصہ لیں ۔

Share this post:

(0) comments

leave a comment