blog

گھر میں ابتدائی طبی امداد کا سامان

  • Date:

    Feb 28 2023
  • Writer by:

    Social Media Dawat-e-Islami
  • Category:

    Events

اللہ پاک نے انسان کو بنیادی طور پر اپنی عبادت کے لئے پیدا کیاہے اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے اس کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے ۔ بسا اوقات انسان کو جسمانی امراض لاحق ہوجاتے ہیں، جن کے علاج معالجے کا حکم قرآن و سنت میں موجود ہے ۔نبی پاک ﷺ اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بیمار ہوجانے پر علاج معالجے کا حکم فرمایا کرتے تھے۔ چنانچہ آپ ﷺ نے علاج معالجے کے متعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایک سوال کے جواب میں فرمایا:’’ہاں، اے اللہ کے بندو! علاج معالجہ کروا لیا کرو، اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں رکھی جس کی شفا نہ رکھی ہو، سوائے ایک بیماری کے ،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: و ہ کون سی بیماری ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وہ بڑھاپاہے ۔‘‘(جامع ترمذی،حدیث 2038)علاج معالجے کے حوالے سے ابتدائی طور پر فرسٹ ایڈ باکس کی معلومات ہونا انتہائی ضروری ہے۔

فرسٹ ایڈ باکس دو طرح سے تیار کیاجا سکتا ہے ، ایک تو عمومی حالات دیکھتے ہوئے کہ روز مرہ کی زندگی میں انسان کو جن بیماریوں یا حادثات سے واسطہ پیش آ سکتا ہے ، دوسرا اپنے گھریلو حالات، مثلاً گھر کا فَرد کون کون سی بیماری میں مبتلا ہے، کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مزید یہ کہ کسی ڈاکٹر وغیرہ سے مشورہ بھی کر لیجئے تاکہ کوئی کمی نہ رہ جائے۔

* عموماً فرسٹ ایڈ باکس ان چیزوں پر مشتمل ہوتا ہے : آلودگی سے پاک پٹیاں ، زخم کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے محلول / صابن اور چھوٹے اینٹی بائیوٹک تولیے یا وائپس۔

تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتی ہوئی دنیا میں، ابتدائی طبی امداد (First Aid) کی ضرورت و اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ حادثہ، وقت اور جگہ دیکھ کر نہیں ہوتا، کبھی بھی اور کہیں بھی ایسی صورت پیش آسکتی ہے جس کے لئے بنیادی طبی سامان کی ضرورت ہو۔ لہٰذا ایسے وقت میں جان بچانے یا تکلیف سے آرام پہنچانے کے لئےفرسٹ ایڈ باکس کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کھیل کود کے دوران بچے یا باورچی خانے میں جراثیم زدگی کی روک تھام کے لئے اینٹی بائیوٹک مرہم وغیرہ۔ دل کے امراض کی ابتدائی دوائیاں ، دَمہ کے لئے انہیلر ، قبض کشا ، پیٹ کی تیزابیت دور کرنے کی دوا ، پیچش روکنے کی دوا ، بخار کی ابتدائی دوا ، اینٹی الرجک ، کھانسی کا شربت ، روئی ، ٹارچ ، ٹیپ ، قینچی ، شوگر اور بلڈپریشر کی نگرانی کے آلات ، تھرمامیٹر وغیرہ۔ایکسپائری تاریخ کے حساب سے ادویات کو بدلتے رہنا چاہیے ، لہٰذا ہر مہینے ایک بار باکس کو چیک کرلیں اور ضروری چیزوں کے رد و بدل کے ساتھ دوائیوں کی تاریخ بھی دیکھ لیں۔

* بہت بہتر ہے کہ اس کیلئے ایک جگہ مقرر ہونی چاہیے جہاں گھر کے ہر سمجھ دار شخص کی آسانی سے رسائی ممکن ہو۔

اللہ پاک صحت وعافیت والی عمر عطافرمائے کہ زیادہ سے زیادہ اللہ تعالی کی عبادت کرتے رہیں.

Share this post:

(0) comments

leave a comment