
گرج اور کڑک کی آواز سن کر کیا کریں ؟
-
Date:
Sep 04 2019 -
Writer by:
Social Media Dawateislami -
Category:
Islamic Culture
یاد رہے کہ گرج اور کڑک کی آواز اللّٰہ پاک کی طرف سے ایک وعید ہے لہٰذا جب اس کی آواز سنیں تو اپنی دنیوی گفتگو روک کر اللّٰہ پاک کے ذکر میں مشغول ہو جائیں اور اللّٰہ پاک کے عذاب سے اس کی پناہ مانگیں، چنانچہ حضرت عبداللّٰہ بن زبیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا جب گرج کی آواز سنتے تو آپ گفتگو چھوڑ کر یہ آیت پڑھتے ’’وَ یُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِہٖ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ مِنْ خِیۡفَتِہٖ‘‘ پھر فرماتے: بے شک یہ زمین والوں کے لئے شدید وعید ہے۔ (سنن الکبری للبیہقی، کتاب صلاۃ الاستسقائ، باب ما یقول اذا سمع الرعد، ۳/۵۰۵، الحدیث: ۶۴۷۱)
حضرت
عبداللّٰہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں ،جب نبی اکرمﷺ گرج اور کڑک کی آواز سنتے
تو یہ دعا مانگتے ’’اَللّٰہُمَّ لاَ تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلاَ تُہْلِکْنَا
بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذٰلِکَ‘‘ یعنی اے اللّٰہ ! ہمیں اپنے غضب سے نہ
مارنا اور اپنے عذاب سے ہلاک نہ کرنا اور ہمیں اپنا عذاب نازل ہونے سے پہلے عافیت
عطا فرما۔ (ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما یقول اذا سمع الرعد، ۵/۲۸۰، الحدیث: ۳۴۶۱)
حضرت
عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، نبی کریمﷺَنے ارشاد فرمایا ’’جب تم
گرج کی آواز سنو تو اللّٰہ پاک کا ذکر کرنا شروع کر دو کیونکہ یہ ذکر کرنے والے کو
نہیں پہنچتی۔ (معجم الکبیر، عطاء عن ابن عباس، ۱۱/۱۳۲، الحدیث: ۱۱۳۷۱)
(0) comments