blog

مطالعے کو بہتر بنانے کے اصول

  • Date:

    Mar 21 2023
  • Writer by:

    Social Media Dawat-e-Islami
  • Category:

    Events

اللہ کریم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی کہ اے ابراہیم! میں علیم ہوں اور ہر صاحب ِ علم کو پسند کرتا ہوں ۔

(جامع بیان العلم وفضلہ، الحدیث:۲۱۳، ص۷۰۔)

علم حاصل کرنے کے لیے مطالعہ بہت ضروری ہے ، مطالعہ ہر میدان سے وابستہ افراد کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سے ذہنی قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے، معلومات بڑھتی ہیں اور بلند خیالی پیدا ہوتی ہے لیکن یہ سب اس وقت ممکن ہوتا ہے جب مطالعہ کو اس کے بہتر طریقہ کے ساتھ کیا جائے۔اگر مطالعہ اس کے صحیح و درست طریقہ سے نہ کیا جائے تو نہ ہی مطالعے سے وہ معلومات بڑھتی ہیں نہ خیالات بلند ہوتے ہیں۔

مطالعے کو بہتر بنانے کے لئے کیا ،کیا جائے؟

ہر وہ شخص جسے مطالعے کو تھوڑا بھی شوق ہوتا ہے وہ یہ خواہش کرتا ہے کہ اس کےمطالعے کا معیار بہتر ہو جائے۔

1. پرسکون ماحول میں مطالعہ کریں :مطالعہ کے لئے سازگار ماحول کا ہونا بہت مفید ہے، لہذا ایسی جگہ مطالعہ کیا جائے جو پُرسکون ہو اور ہر کسی کی دخل اندازی کا اندیشہ نہ ہو۔

2. مطالعے کے لیے وقت معین کریں: کہا جاتا ہےکہ وقت کی دُرست تقسیم کاری وقت کو وُسعت دیتی ہے" لہذا مطالعے کے لیے ایسا وقت مقرر کیا جائے، جو مطالعہ کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو۔

3. مکمل یکسوئی کے ساتھ مطالعہ کریں :مطالعہ کرنا کمال نہیں بلکہ اُسے یاد رکھنا کمال ہے، لہذا اسے طویل عرصے تک یاد رکھنے کے لئے مکمل توجہ ، طبیعت کی تروتازگی اور یکسوئی کے ساتھ مطالعہ کیا جائے۔

4. بسم اللہ سے ابتداء کریں:مطالعہ شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ شریف اور دُرود پاک پڑھ لیں، بوقتِ مطالعہ قبلہ رُخ بیٹھا جائے، دورانِ مُطالعہ نظر جھُکا کر کُچھ دیر ذَکرو دُرود پڑھا جائے، باوُضو مطالعہ کیا جائے۔

5. باربار مطالعہ کریں :کسی کتاب کا ایک بار مطالعہ کر لینے سے سارا مضمون یاد رکھنا مشکل ہے، لہذا بار بار پڑھا جائے، امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:" ہر بار کے مطالعہ میں نیا لُطف آتا ہے اور ہر مرتبہ نئے فوائد ملتے ہیں۔"

6. خود سے سوال کریں :مطالعہ کرنے کے بعد خُود سے سوال کریں کہ آپ نے کیا سیکھا ، کیا حاصل کیا، نیز مطالعے سے حاصل شُدہ نکات، نئے الفاظ، دِلکش اور مؤثر جُملے، مُحاورات اور تحقیق طلب الفاظ لکھتے رہیں

7. مطالعہ سے پہلے ورزش کریں:یونیورسٹی آف انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈوگلز بی مکیگ کی ایک تحقیق کے مطابق ، کھیل کھیلتے وقت ہمارا دماغ خون کو زیادہ روانی سے پھیلاتا ہے ، لہذا ہم زیادہ تیزی سے سیکھنے کے قابل ہوجاتے ہیں

8. روزانہ مطالعہ کریں۔ماہرین نے اس کی یقین دہانی کرائی ہے کے مطالعہ کا بہترین طریقہ یہ ہے کے روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ کیا جائے۔

9. نوٹس اور خلاصے کو ہاتھ سے لکھیں: کیوں کہ جب آپ لکھتے ہیں تو آپ پڑھ رہے ہوتے ہیں ، اور پڑھنے سے بات آسانی سے یاد ہوجاتی ہے۔

10. ہر چیز کا اکثر مطالعہ نہ کریں: لہذا ، شروع دن سے ہی مطالعہ جاری رکھیں ۔ آخری دن کے لئے سب کچھ چھوڑنے سے ہمیں لگاتار کئی گھنٹوں کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔ یہ اچھا نہیں ہے کیونکہ یہ کہا جاتا ہے کہ یاد کی ہوئی ہر چیز تھوڑے ہی وقت میں بعض اوقات بھول جاتی ہے بہتر ہے کہ کچھ گھنٹے گزرنے دیں ، آرام کریں اور پھر مطالعہ جاری رکھیں۔ اس طرح ، زیادہ بہتری ہوگی۔

Share this post:

(0) comments

leave a comment