blog

سات خوش نصیب

  • Date:

    Feb 22 2018
  • Writer by:

    Social Media Dawateislami
  • Category:

    Islamic Culture

مکی مدنی سرکار آقا ئے دو جہاں  ﷺ نے ارشاد فرمایا:۔

''سات قسم کے آدمیوں کو اس دن اﷲ (عزوجل) سایہ عطا فرمائے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔

(۱) انصاف کرنے والا حکمران

(۲)وہ نوجوان جو اﷲ(عزوجل)کی فرمانبرداری میں پروان چڑھا

(۳)وہ شخص جو مسجد سے نکلے تو واپسی تک اس کا دل مسجد ہی میں لگا رہے

(۴)وہ دو آدمی جو اﷲ (عزوجل) کے لئے محبت کرتے ہیں اسی پر اکٹھے ہوتے ہیں اور اسی پر جدا ہوتے ہیں

(۵)وہ شخص جو علیحدگی میں اﷲ (عزوجل) کو یاد کرتا ہے تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوتے ہیں

(۶)وہ مرد جسے کوئی خوبصورت اور خاندانی عورت (گناہ کی طرف) بلاتی ہے تو وہ کہتا ہے میں اﷲ (عزوجل) سے ڈرتا ہوں

(۷)اور وہ آدمی جو صدقہ دیتا ہے تو اسے اس طرح چھپا کر دیتا ہے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی معلوم نہیں ہوتا کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے''۔

(صحیح بخاری جلد اول ص ۱۹۱ کتاب الزکوٰۃ)

(  منجانب : سوشل میڈیا ، دعوت ِ اسلامی)

Share this post:

(0) comments

leave a comment